اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کرم ایجنسی اورخیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی۔ 50دہشت گرد مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔ کرم ایجنسی کے قائم مقام پولیٹیکل ایجنٹ شاہد خان اور قائم مقام بریگیڈ کمانڈر کرنل نسیم نے میڈیا کو بتایا کہ خیبر ایجنسی سے 60سے زائد دہشت گردوں کے فرار کی اطلاع ملی۔ یہ دہشت گرد کرم ایجنسی کے راستے وزیرستان اور وہاں سے افغانستان جانا چاہتے تھے۔ اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے وسطی کرم کے علاقوں ورما گئی اور اسپیر کوٹ میں انہیں گھیر لیا۔ جھڑپ میں 32 دہشت گرد ہلاک اور 20سے زائد زخمی ہوئے جبکہ راکٹ لانچرز، گولے، دستی بم، کلاشنکوف،مشین گنیں اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ جھڑپ میں 3 سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق باڑہ کے علاقوں کونگاں اور سنگھی سر میں سیکیورٹی فورسز کے حملوں میں بھی 18 دہشت گرد مارے گئے۔
.......
/169